مانسہرہ، سرن ڈویژن میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ جاری، لکڑی کی غیر قانونی سمگل

منگل 25 ستمبر 2018 14:05

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) سرن ڈویژن میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، قیمتی درختوں کو اب بھی مولی گاجر کی طرح کاٹا جا رہا ہے، روزانہ سینکڑوں فٹ لکڑی غیر قانونی طور پر سمگل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرن ڈویژن میں قیمتی جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صرف دعوئوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جبکہ قیمتی جنگلات کو ٹمبر مافیا نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

اس حوالہ سے ذرائع نے بتایا کہ سرن ڈویژن میں ٹمبر مافیا نے دیدہ دلیری سے اپنا دھندہ شروع کر رکھا ہے اور سینکڑوں فٹ لکڑی غیر قانونی طور پر سمگل ہو رہی ہے۔ نگہبانوں اور فارسٹ اہلکاروں کی فوج بھی قیمتی جنگلات بچانے میں یکسر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈی ایف سی سرن ڈویژن سے غیر قانونی کٹائی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔