شمالی کوریا جوہری ہتھیار تلف کرنے پر سنجیدہ لگتا ہے، سی آئی اے

منگل 25 ستمبر 2018 15:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) امریکا کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی ای) نے کہا ہے کہ اسے ایسے اشارے ملے ہیں جن سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار تلف کرنے پر واقعی آمادہ ہے۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کینٹکی کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے کہا کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ کم جونگ ان شمالی کوریا کے عوام کی معاشی مشکلات کا ادراک رکھتے ہیں اور صورتِ حال میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے کے خواہاں ہیں۔

رواں سال مئی میں سی آئی اے کی سربراہی سنبھالنے کے بعد جینا ہیسپل کا کسی عوامی تقریب سے یہ پہلا خطاب تھا۔امریکی انٹیلی جنس حکام کم جونگ ان اور ان کے نمائندوں کی جانب سے جوہری ہتھیار تلف کرنے کے وعدوں اور یقین دہانیوں پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے رہے ہیں اوریہ پہلا موقع ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے کسی اعلیٰ عہدیدار نے ان وعدوں کے وفا ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :