ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی فٹنس مسائل کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے،

ڈین ایلگر کی 3 برس بعد واپسی، ڈومینی قائم مقام کپتان مقرر

منگل 25 ستمبر 2018 20:05

ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی فٹنس مسائل کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم ون ڈے ..
کیپ ٹائون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) جنوبی افریقن کرکٹرز ہاشم آملہ اور فاف ڈوپلیسی فٹنس مسائل کے باعث زمبابوے کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے، جے پی ڈومینی ٹیم کی قیادت کریں گے، ڈین ایلگر کی تین برس بعد ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ 2015ء میں ایک روزہ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

منگل کو کرکٹ سائوتھ افریقہ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈوپلیسی جو کہ کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ جے پی ڈومینی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، ہاشم آملہ بھی انگلی کی انجری کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز نہیں کھیلیں گے جس کی وجہ سے ڈین ایلگر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :