حکومت ڈینگی وائرس کے حل کیلئے ڈبلیو ایچ او سمیت تمام اداروں اور فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں ،ْشہر یار خا ن آفریدی
رواں سال ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 35 تک آگئی ہے‘ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے ،ْاسمبلی میں خطاب
بدھ 26 ستمبر 2018 16:45
(جاری ہے)
جہاں سے وائرس کی شکایت ملتی ہے مقامی انتظامیہ وزارت صحت کو بذریعہ فیکس اور وٹس ایپ کے ذریعے اطلاع دیتی ہے۔
پہلے صرف ریڈ زون ایف سکس سمیت پوش علاقوں پر توجہ دی جاتی تھی، اب ہم نے اسلام آباد کے نواحی علاقوں پر توجہ دینا شروع کی ہے جہاں ایسے لوگ بھی رہتے ہیں جنہیں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بھی اس مرض کے مریضوں کے لئے الگ جگہ مختص کر رکھی ہے۔ جہاں مچھر دانیوں سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔قومی اسمبلی میں نفیسہ عنایت اللہ خٹک کے وفاقی دارالحکومت کے دو ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کی مثبت علامات کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کہا کہ ڈینگی نے معصوم انسانوں کی جانیں لی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب‘ کے پی کے سمیت تمام صوبوں اور وفاق کی سطح پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ستمبر میں اس مرض کی شکایات آنا شروع ہو جاتی ہیں اور یہ مرض نومبر میں ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ڈینگی کی شکایات کم ہو کر 35 ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے وزارت صحت نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔ میں نے خود لیبارٹری کا دورہ کیا ہے۔ ہم اس حوالے سے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر اس مرض کے تدارک کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.