قطر میں ورکرز کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی، ایمنسٹی

بدھ 26 ستمبر 2018 19:02

دوحہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ قطر کی مرکری نامی ٹھیکیدار کمپنی نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے تعمیر کیے جانے والے نئے شہر لوسیل میں کام کرنے والے ورکرز کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی کے مطابق لوسیل میں 78 ملازموں کو فروری 2016ء سے کوئی تنخواہ نہیں دی گئی۔ ان مزدوروں کا تعلق بھارت، نیپال اور فلپائن سے ہے۔ دوسری جانب فٹ بال کے نگران ادارے نے ایمنسٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ تنظیم گمراہ کن خبریں پھیلاتی ہے اور جن ورکرز کو تنخواہ نہیں دی گئی، اٴْن کا تعق 2022ئکے ورلڈ کپ سے نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :