شاہ سلمان کی امریکی صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو، تیل کی فراہمی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا جائزہ

اتوار 30 ستمبر 2018 18:00

ریاض (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / اتوار ستمبر ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے.

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات پربات چیت کی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی روشنی میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا. انہوں نے خطے اورعالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی.

بات چیت کے دوران توانائی کی منڈی کے استحکام اور عالمی معیشت کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے تیل کی فراہمی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا.

متعلقہ عنوان :