اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنی آدھی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنی آدھی تنخواہ سویٹ ہومز کو دیا کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 1 اکتوبر 2018 23:18

اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنی آدھی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-01 اکتوبر 2018ء) :اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنی آدھی تنخواہ اب سے شوکت خانم اسپتال کو دینے کی بجائے سویٹ ہومز کو دیا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سویٹ ہومز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی آدھی تنخواہ سویٹ ہومز میں دینے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپںی آدھی تنخواہ شوکت خانم کو دیتا ہوں لیکن آج سے میری آدھی تنخواہ سویٹ ہوم کو جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہا کہ سویٹ ہوم کے تمام منصوبوں میں خود کوب بطور رضاکار پیش کرتا ہوں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخواہ میں زمنگ کور کے نام سے چلنے والے منصوبے کے ساتھ ایم او یو سائن کرنا خوش آئند ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لاکھوں یتیم بچوں کو اب بے گھر نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کسی رات میں خود زمرد خان کے ساتھ وفاق کی سڑکوں کا دورہ کروں گا اور اسڑکوں پر سونے والے بے سہارا بچوں کو خود سائبان تلے لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیرات و عطیات دینے سے رزق میں کمی نہیں ہوتی بلکہ برکت آتی ہے۔ پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست زمرد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک پاس 30 بیٹے بھی سویٹ ہوم کا حصہ بن چکے ہیں۔

مخیر حضرات سے اپیل ہے اس کار خیر میں بھرپور حصہ لیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اپنی تنخواہیں عطیہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں لیکن ان میں سے بیشتر نے تنخواہیں ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔