وزیر صحت پنجاب کا اینستھیزیا ماہرین کی قلت کا نوٹس،کمی دور کرنے کا حکم
مختصر اور وسط مدتی پلان کی منظوری ، مختلف اضلاع میں اینستھیزیا ماہرین کی 305خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائیگی فاطمہ جناح اور کنگ ایڈورٖڈ میڈیکل یونیورسٹی اینستھیزیا ٹیکنالوجسٹ کی نشستوں میں اضافہ کریں‘یاسمین راشد
ہفتہ 6 اکتوبر 2018 15:50
(جاری ہے)
یہی حالت کئی تحصیل ہسپتالوں کی ہے۔اجلاس میں اینستھیزیا ماہر کو مختلف علاقوں کی درجہ بندی کے لحاظ تنخواہ کے علاوہ سوا لاکھ سے 3لاکھ روپے خصوصی الائونس اور فی آپریشن ایک ہزار روپے معاوضہ دینے کی تجویز دی گئی۔
حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔نئے اینستھیزیا ٹیکنالوجسٹس کی بھرتی کے لئے فوری طور پر اشتہار دیا جائے گا۔وزیر صحت نے کہا کہ اینستھیزیا ماہر کی عدم موجودگی میں کسی ہسپتال میں سرجری کی تمام سہولتیں کسی کام کی نہیں ہوتیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اینستھیزیا ماہرین کی پوری دنیا میںکمی اور مانگ ہے۔اس شعبے کی طرف رجحان میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ ریٹائر ہونے والے اینستھیزیا ماہرین کو دوبارہ ملازمت کی پیشکش کی جائے گی اور تقرری کے احکامات فوری جاری ہوں گے۔ علاوہ ازیں جن ہسپتالوں میں اینستھیزیا ماہرین کی تعداد زیادہ ہوتے وہاں سے انہیں دیگر علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور کنگ ایڈورٖڈ میڈیکل یونیورسٹی سے کہا جائے گا کہ وہ اینستھیزیا ٹیکنالوجسٹ کی نشستوں میں اضافہ کریں۔ محکمہ صحت کی طرف سے دوران تربیت ٹیکنالوجسٹس کو 15ہزارروپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کہا کہ اینستھیٹسٹس کی بھرتی کے لئے خصوصی مراعات اور عمر میں رعایت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اینستھیٹیسٹس کی کمی سے کئی ہسپتال آپریشن کے لئے مشکل کا شکار ہیں۔ ایک ماہر اینستھیزیا 24 گھنٹے کام نہیں کرسکتا۔ میڈیکل آفیسرز کو اینستھیزیا ماہر کی تربیت بھی شروع کردی گئی ہے۔ ڈپلومہ مکمل کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی خصوصی مراعات دی جائیں گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
-
بھارت ،پولیس نے اترپردیش میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کے لئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.