آئی جی پنجاب نے 8افسران کے تقرر و تبادلوں کے حکامات جاری کر دیئے

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 20:02

آئی جی پنجاب نے 8افسران کے تقرر و تبادلوں کے حکامات جاری کر دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد طاہر نے 8افسران کے تقرر و تبادلوں کے حکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

نو ٹیفیکیشن کے مطابق محمد اعجاز کو اے ڈی آئی کی شیخوپورہ ریجن، محمد اسلام کو ایس ڈی پی او مرید کے، کامران زمان کو ایس ڈی پی او فیروزوالہ ، محمد توصیف کو ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم شیخو پورہ ،اعجاز علی کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ننکانہ صاحب اور رضاکار حسین شاہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا جبکہ محمد باقر کو ایس پی انویسٹی گیشن اورڈی ایس پی محمد احمد سلیم کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :