لاہور، وزیر صحت کا اینستھیزیا ماہرین کی قلت کا نوٹس،کمی دور کرنے کا حکم
مختصر اور وسط مدتی پلان کی منظوری ، مختلف اضلاع میں اینستھیزیا ماہرین کی 305خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائیگی فاطمہ جناح اور کنگ ایڈورٖڈ میڈیکل یونیورسٹی اینستھیزیا ٹیکنالوجسٹ کی نشستوں میں اضافہ کریں، یاسمین راشد
ہفتہ 6 اکتوبر 2018 20:55
(جاری ہے)
یہی حالت کئی تحصیل ہسپتالوں کی ہے۔ اجلاس میں اینستھیزیا ماہر کو مختلف علاقوں کی درجہ بندی کے لحاظ تنخواہ کے علاوہ سوا لاکھ سے 3لاکھ روپے خصوصی الائونس اور فی آپریشن ایک ہزار روپے معاوضہ دینے کی تجویز دی گئی۔
حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔نئے اینستھیزیا ٹیکنالوجسٹس کی بھرتی کے لئے فوری طور پر اشتہار دیا جائے گا۔ وزیر صحت نے کہا کہ اینستھیزیا ماہر کی عدم موجودگی میں کسی ہسپتال میں سرجری کی تمام سہولتیں کسی کام کی نہیں ہوتیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اینستھیزیا ماہرین کی پوری دنیا میںکمی اور مانگ ہے۔اس شعبے کی طرف رجحان میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ ریٹائر ہونے والے اینستھیزیا ماہرین کو دوبارہ ملازمت کی پیشکش کی جائے گی اور تقرری کے احکامات فوری جاری ہوں گے۔ علاوہ ازیں جن ہسپتالوں میں اینستھیزیا ماہرین کی تعداد زیادہ ہوتے وہاں سے انہیں دیگر علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور کنگ ایڈورٖڈ میڈیکل یونیورسٹی سے کہا جائے گا کہ وہ اینستھیزیا ٹیکنالوجسٹ کی نشستوں میں اضافہ کریں۔ محکمہ صحت کی طرف سے دوران تربیت ٹیکنالوجسٹس کو 15ہزارروپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کہا کہ اینستھیٹسٹس کی بھرتی کے لئے خصوصی مراعات اور عمر میں رعایت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اینستھیٹیسٹس کی کمی سے کئی ہسپتال آپریشن کے لئے مشکل کا شکار ہیں۔ ایک ماہر اینستھیزیا 24 گھنٹے کام نہیں کرسکتا۔ میڈیکل آفیسرز کو اینستھیزیا ماہر کی تربیت بھی شروع کردی گئی ہے۔ ڈپلومہ مکمل کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی خصوصی مراعات دی جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم ”جی ایس ایم اے“ کا ایف بی آر کی جانب سے صارفین کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
-
امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا افغانستان سے متصل پاکستانی علاقے کا دورہ
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.