ہائیکورٹ نے طالبہ کی ایم ایس سی میں داخلے کیلئے دائر درخواست وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو بھجوا دی

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:24

ہائیکورٹ نے طالبہ کی ایم ایس سی میں داخلے کیلئے دائر درخواست وائس چانسلر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ کی ایم ایس سی (آئی ٹی)یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں داخلے کیلئے دائر درخواست وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو بھجوا دی ۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے منزہ شاہین کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ میں نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے کمپوٹر ڈگری لی ۔

جس کے بعد یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ایم ایس سی کے لیے اپلائی کیا ۔مگر جی سی یونیورسٹی کی ڈگری پر اعتراض لگا دیا گیا ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ یونیورسٹی کو داخلہ دینے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے درخواست وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں ۔