ایس ای سی پی کاانشورنس سیکٹر میں رائج اہلیت کے معیار فٹ اینڈ پراپر کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ
بدھ 10 اکتوبر 2018 19:53
(جاری ہے)
ایس ای سی پی کے انشورنس کے سیکٹر کے فٹ اینڈ پراپر کے معیار کے مطابق کمپنی کے انشورنس کمپنیوں کے تما م ڈائریکٹروں، پروموٹروں اور تمام حقیقی مالکوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ حلف نامہ جمع کروائیں کہ وہ کبھی بھی کسی دھوکہ دہی، فراڈ اور اینٹی منی لانڈرنگ کے قوانین کے تحت کسی جرم میں سزا یافتہ نہیں ہیں۔
تاہم اب ایس ای سی پی نے انشورنس کمپنیز ریگولیشنز 2002 کیتحت فٹ اینڈ پراپر کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے تجویز کیا ہے کہ اب لائسنس کے حصول کے وقت کمپنی کے مجوزہ ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسراور پرنسپل آفیسر بھی حلف نامہ جمع کروائیں وہ گے کہ کمپنی میں کام کرنے والے افسران کبھی بھی کسی دھوکہ دہی، فراڈ اور اینٹی منی لانڈرنگ کے قوانین کے تحت کسی جرم میں سزا یافتہ نہیں ہیں۔ نوٹیفکیشن کے تحت، بیمہ قواعد 2017 کے مطابق لائسنس حاصل کرنے کے خواہش مند بیمہ بروکر، ایس ای سی پی کے پاس مجوزہ ڈائریکٹروں یا چیف ایگزیکٹو، پرنسپل افسر اور کلیدی افسران کا دستخط شدہ ایک حلف نامہ جمع کروائیں گے۔ بیمہ کار بیمہ پالیسیوں سے متعلقہ طریقہ کار بشمول اجرا، ذمہ نویسی، توثیق، واپس لینے، دعویٰ یا مدتِ تکمیل انجام دیتے ہوئے یقینی بنائے گا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 یا ایس ای سی پی کے ضوابط برائے اے ایم ایل /سی ایف ٹی یا ایس ای سی پی کی جانب سے اس ضمن میں اعلان کردہ مقتضیات کی بابت بیمہ متوسلین کا کوئی مفاداتی تصادم موجود نہیں ہے۔ یہاں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بیمہ آرڈیننس 2000 کے دفعہ 67 کی شرائط کی مطابقت میں کسی بیمہ کمپنی میں دس فیصد سے زائد حصص داری یا غیر زندگی بیمہ کی صورت میں کسی حصہ کی، کے حصول کی صورت میں حاصل کنندہ یا کسی کارپوریٹ ادارے کا مجاز شخص یہ حلف نامہ جمع کروائے گا کہ حاصل کنندہ یا مستفید ہونے والے مالکان مجرمانہ بداعتمادی، دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ کے جرائم بشمول معاونت کے جرائم جیسا کہ اے ایم ایل ایکٹ میں صراحت کی گئی ہے یا ایس ای سی پی کے ضوابط برائے اے ایم ایل /سی ایف ٹی یا ایس ای سی پی کے جاری کردہ کسی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے کسی جرم میں حصہ دار نہیں رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.