جاپان کی بڑی کاروباری کمپنیوں میں نئی بھرتی کے لیے رہنما اصول ختم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 11 اکتوبر 2018 11:00

ٹوکیو۔11 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) جاپان کی سب سے بڑی کاروباری تنظیم کئیدانرین نے رکن کمپنیوں میں بھرتی کے لیے رہنما اصولوں کے اجراء کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ملازمت کے لیے یونیورسٹیوں کے آخری سال میں زیر تعلیم طلبا کے انٹرویو شروع کرنے کے اوقات کار طے کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی سب سے بڑی کمپنی کئیدانرین نے طویل عرصے سے جاری طریقہ کار کو ختم کرنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے جسکا اطلاق 2021 کے موسم بہار میں یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا پر کا جائے گا اور یہ طریقہ کار 2020 میں کالجوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا تک لاگو رہے گا۔