نان فارمل سکولوں میں معیار ِتعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ
جمعہ 12 اکتوبر 2018 22:12
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل منور حسین لنگڑیال ، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی واجد حسین ملک، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن الطاف شیخ، ڈی ای او ایلیمنٹری نصراللہ چودھری اور ڈی ای او لٹریسی آصفہ اکرم بھی اس موقع پر موجود ہیں۔
صوبائی وزیر راجہ راشد نے نان فارمل میں زیر تعلیم بچوں سے سبق سنا اور ان سے سوالات کئے ۔ انہوں نے سکول ٹیچر کو تاکید کی کہ وہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔ صوبائی وزیر نے اپنے دستخط سے ننھی ماہم کو نان فارمل سکول میں داخل کیا اور اس کوبستہ اور کتابیں دیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے ایجوکیشن کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں پر ڈی ای اولٹریسی آصفہ اکرم نے صوبائی وزیر کو لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں320نان فارمل بیسک ایجوکشن سکول میں 7500 جبکہ تعلیم سب کیلئے پروگرام کے تحت 35این ایف ای فیڈر سکولز میں 1000بچے زیر تعلیم ہیں۔ صوبائی وزیرراجہ راشد حفیظ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس اورنان فارمل سکول کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق افسران اوپن ڈور پالیسی کو اپنائیں اور سائلین کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ افسران عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں اور اس سلسلہ میں غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
-
حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز
-
(ن) لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.