رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے صالح پٹ میں بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

جمعہ 12 اکتوبر 2018 23:25

رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے صالح پٹ میں بچوں کے جاں ..
سکھر ۔ 12اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) رکن قومی اسمبلی، پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ میں مکان کی دیوار گرنے سے آٹھ بچوں کی ہلاکت پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے معصوم بچوں کے والدین سے بھی دلی افسوس اور تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی بچوں کے والدین اور ان کے عزیز و اقارب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ سید خورشید احمد شاہ نے زخمی بچوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے۔