ڈبے کا دودھ بنانے والے 27 پروڈکشن یونٹ کا معائنہ، 6 کو جرمانہ، 2 سیل،14 کو وارننگ نوٹس جاری
لاہور میں واقع 5فیکٹریوں کی چیکنگ، 1کی پروڈکشن بند، ایک کو جرمانہ، 3کواصلا حی نوٹس جاری ناقص انتظامات پرفیصل آباد، رحیم یار خان میں فیکٹریز سر بمہر،قصور ، راولپنڈی اور خانیوال میں جرمانے دودھ کی خرید اور فرخت کے ریکارڈ میں دھوکہ دہی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، کیپٹن (ر) محمد عثمان قانون کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے برانڈز کی رجسٹریشن منسوخی کرنے کا ایکشن بھی لیا جا سکتا ہے ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی
ہفتہ 13 اکتوبر 2018 20:01
(جاری ہے)
کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص انتظامات پرفیصل آباد اوررحیم یار خان میںموجود فیکٹریز کو سیل کر دیا۔
علاوہ ازیں 6 فیکٹریز کو جرمانے عائد کر تے ہو ئے 14کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ قصور میں ایک، راولپنڈی میں 2 اور خانیوال میں 3 فیکٹریوں کو جرمانے عائدکیے گئے۔ مزید برآں2فیکٹریز کو چیکنگ کر تے ہو ئے تا دم اصلاح پروڈکشن سے روک دیا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈبے کے دودھ کے پروڈکشن طریقہ کار کو چیک کرنے کی ہدایات گزشتہ روزجاری کی گئی تھیں۔آپریشنز ٹیموں کوڈبے والے دودھ کی فیکٹریوں کی صفائی،سٹوریج، پیکنگ اور دودھ کے ریکارڈ کی چیکنگ کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیموں نے صوبہ بھر میں کی گئی کارروائیوں میںکمپنیوں کی خریدو فروخت کا ریکارڈ چیک کیا کہ جتنا دودھ بنایا جا رہا اتنا خریدا بھی گیا ہے یا نہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ریکارڈ میں کسی قسم کی دھوکہ دہی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔قانون کے مطابق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے برانڈز کی رجسٹریشن منسوخی کرنے کا ایکشن بھی لیا جا سکتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.