اسپیکر قومی اسمبلی کا گاون چوری کیا گیا،شاہد مسعود کا دعویٰ

یہ حرکت اسپیکر کے ساتھ نیچے جو عملہ بیٹھا ہوتا ہے ان میں سے ایک شخص کی ہے جس نے یہ گاون چوری کرکے ایاز صادق تک پہنچایا،شاہد مسعود

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 14 اکتوبر 2018 00:08

اسپیکر قومی اسمبلی کا گاون چوری کیا گیا،شاہد مسعود کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اکتوبر 2018ء) :اسپیکرقومی اسمبلی کا گاون اسد قیصر تک کیسے پہنچا،معروف اینکر پرسن شاہد مسعود نے اصلیت بتا دی۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جس پر اجلاس نہ بلایا گیا تو مسلم لیگ ن کے رہنما اسمبلی کے باہر ہی خود ساختہ اسمبلی بنا کر بیٹھ گئے اور سابق اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کو اسپیکر بنا کر اجلاس شروع کر دیا۔

اس دوران یہ اجلاس اس لئیے بھی خبروں کی زینت بنا کہ اس میں ایاز صادق نے جو گاون پہنا ہواتھا وہ گاون اسپیکر قومی اسمبلی کا گاون تھا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سابق اسپیکر کی جانب سے گاؤن پہننے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

کہا گیا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ جس افسر نے سابق اسپیکر کو اسپیکر گاؤن فراہم کیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔ اور یہ معلوم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے کی سابق اسپیکر کے پاس گاؤن ہوتا ہے یا نہیں۔تاہم اس حوالے سے معروف اینکر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ یہ گاون ایاز صادق خود سے سلوا کے نہیں لائے تھے بلکہ یہ واقعی اسپیکر قومی اسمبلی کا گاون تھا اور یہ قومی اسمبلی کے عملے میں سے ہی یاک شخص نے چوری کر کے ایاز صادق تک پہنچایا تھا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ یہ حرکت اسپیکر کے ساتھ نیچے جو عملہ بیٹھا ہوتا ہے ان میں سے ایک شخص کی ہے جس نے یہ گاون چوری کرکے ایاز صادق تک پہنچایا۔