مقتدی الصدر نے عراقی سنیوں سے سیاسی خنجر سے دٴْور رہنے کا مطالبہ کر دیا

سنی سیاسی شخصیات مفادات عامّہ کو پارٹی مفادات پر مقدّم رکھیں اور آئندہ حکومت میں کوٹے کو ترک کر دیں،بیان

اتوار 14 اکتوبر 2018 14:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے ملک میں سٴْنّیوں اور ان کی سیاسی شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مفادات عامّہ کو پارٹی مفادات پر مقدّم رکھیں اور آئندہ حکومت میں کوٹے کو ترک کر دیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ایک ٹوئیٹ میں الصدر نے مطالبہ کیا کہ آزاد اور خود مختار ٹیکنوکریٹس کو پیش کیا جائے تا کہ بد دیانتی اور بدعنوانی کے خنجر سے دور امن و امان کی فضا میں باہم زندگی گزاری جا سکے۔

اس سے قبل عراقی میڈیا نے بتایا تھا کہ سٴْنّی جماعتوں نے اٴْن وزارتوں کا تعیّن کر لیا ہے جن کے حوالے سے وہ عراق کے نامزد وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے ساتھ مذاکرات کریں گی۔ ان وزارتوں میں دفاع، انصاف، اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق شامل ہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ جماعتیں محنت اور سماجی امور کی وزارتیں سنبھالنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں۔