تعلیمی ادا رو ں سے منشیا ت کے خا تمے کیلئے خصو صی ٹیم تشکیل

منشیا ت فرو ش اپنے مذمو م مقا صد کی تکمیل کیلئے تعلیمی ادا رو ں اورخا ص کر پو ش علا قو ں میں بچو ں کو منشیات فرو خت کر رہے ہیں،صوبائی وزیر ایکسائزسندھ

پیر 15 اکتوبر 2018 16:40

تعلیمی ادا رو ں سے منشیا ت کے خا تمے کیلئے خصو صی ٹیم تشکیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا لہ نے تعلیمی اداروں میں منشیا ت کی فرو خت کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے اس کے تدا رک کیلئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن افسر کرا چی کی سربراہی میں ایک خصو صی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔یہ ٹیم تعلیمی ادا رو ں ان کے گر د و نوا ح میں منشیا ت کی فرو خت میں ملوث افرا د کے خلا ف سخت کا روائی کر ے گی ۔

ٹیم کی تشکیل کا فیصلہ صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیات مکیش کما ر چا لہ کی صدا ر ت میں ہو نے والے ایک اجلا س میں کیا گیا ۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت اعجا ز احمد مہیسر ،ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ ،شعیب احمد صدیقی ،ڈائریکٹر نا ر کو ٹکس اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر مکیش کما ر چا لہ نے کہا کہ یہ انتہا ئی تشویش کی بات کہ چند منشیا ت فرو ش اپنے مذمو م مقا صد کی تکمیل کیلئے تعلیمی ادا رو ں اورخا ص کر پو ش علا قو ں میں بچو ں کو منشیات فرو خت کر رہے ہیں اور نئی نسل کو تبا ہ کر نا چا ہتے ہیں ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ نو جوا ن نسل کو منشیا ت کی تبا ہ کا ریو ں سے محفو ظ رکھنا ہما ر ی بنیا دی ذمہ دا ر ی ہے اور اس معا ملے میں کو ئی کو تا ہی بر دا شت نہیں کی جا ئے گی ۔انہو ں نے ٹیم کے ارا کین کو ہدایت دی کہ وہ منشیا ت کے خا تمے کیلئے ہر ممکن کو شش کریں تا کہ کو ئی ہما ر ی نئی نسل کو تبا ہ نہ کر سکے ۔صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا لہ نے والدین اور اسا تذہ سے بھی در خواست کی کہ وہ اپنے بچو ں کی سر گر میو ں پر کڑ ی نظر رکھیں اور ان کو بری صحبت سے بچا نے کیلئے اپنا کر دا ر ادا کریں جب تک ہم سب ملکر منشیا ت کے خا تمے کیلئے جدو جہد نہیں کریں گے اس وقت تک کا میا بی ممکن نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :