سندھ اسپورٹس بورڈ دو روزہ کوڈی کوڈی ٹورنامنٹ ضلع ملیر نے میدان مارلیا

پیر 15 اکتوبر 2018 17:53

سندھ اسپورٹس بورڈ دو روزہ کوڈی کوڈی ٹورنامنٹ ضلع ملیر نے میدان مارلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان کی ہدایت پر ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ کی نگرانی میں دو روزہ کوڈی کوڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جسے ضلع ملیر کی ٹیم نے جیت کر فاتح ٹرافی اپنے شوکیس کی زینت بنالی۔ سولنگی اسٹاپ ملیر گرائونڈ میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں کراچی کے پانچ اضلاع نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دو روزہ مقابلوں کے بعد ضلع ملیر اور ضلع ایسٹ نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اس سنسنی خیز فائنل میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ضلع ملیر8 پوائنٹس کی برتری سے فائنل مقابلہ جیت کر میدان مارلیا ضلع ملیر نی40پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ ضلع ایسٹ نی32پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تیسری پوزیشن کا مقابلہ ضلع ویسٹ اور ضلع سینٹرل کے درمیان کھیلا گیا جسے ضلع ویسٹ نی12-26سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ سیکریٹری کوڈی کوڈی ایسو سی ایشن عبدالستار خاصخیلی نے ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون کرنے پر سیکریٹری اسپورٹس ہارون احمد خان کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں مہمان خصوصی رئیس عزیز مری نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :