برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

پیر 15 اکتوبر 2018 19:03

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔شاہی محل کنسنگٹن پیلس کی جانب سے ٹوئٹر پر اس بات اعلان کیا گیا۔شاہی اعلامیے کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سوسیکس اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ڈچز آف سوسیکس کے ہاں 2019 کے موسمِ بہار میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شاہی جوڑا رواں برس مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے سڈنی کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر میگھن مارکل نے جامنی رنگ کے دو فولڈر اٹھا رکھے تھے جس پر سوشل میڈیا پر ایک بحث کا آغاز ہوگیا کہ شاید میگھن کچھ چھپانا چاہتی ہیں۔دوسری جانب برطانوی میڈیا میں بھی قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس شائع ہوئیں کہ شاید شاہی جوڑے کے یہاں ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے جس کی اب شاہی محل کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :