ایس پی ملک طاہر محمود اسلام آباد پولیس میں35سالہ خد ما ت سرانجا م دینے کے بعد اپنے عہد ہ سے ریٹا ئر ڈ ہو گئے

منگل 16 اکتوبر 2018 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ایس پی ملک طاہر محمود اسلام آباد پولیس میں35سالہ خد ما ت سرانجا م دینے کے بعد اپنے عہد ہ سے ریٹا ئر ڈ ہو گئے جن کی خد ما ت کو آئی جی اسلام آباد جان محمد اور دیگر سینئر افسران نے سر اہا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں ایس پی ملک طاہر محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الو دعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد جان محمد،ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی وقار احمد چوہان،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ناصر محمود ستی،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجہ،اے آئی جی آپریشنز عبدالقادر قمر،اے آئی جی سپیشل برانچ مجاہد اکبر،اے آئی جی جنرل سکندر حیات،ایس ایس پی سکیورٹی محمد سلیمان،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کامران عادل،ایس ایس پی آپریشنزسیدمحمد امین بخاری،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز حسن اقبال،ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیرا اعظم کے علاوہ زونل ایس پیز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس پی ملک طاہر محمود نے اسلام آ باد پولیس میں سال 1983ئ کوبطور پروبشنر اے ایس آئی اپنی سروس کا آ غا ز کیا اور 35سال سے زائد عرصہ خدمات سرانجام دینے کے بعد اپنے عہد ہ سے ریٹا ئر ڈہو گئے، وہ بطور اے ایس آئی پولیس میں بھرتی ہوئے اور ایس ایچ او،ایس ڈی پی اور ایس پی کے عہدوں میں اپنے فرائض سر انجا م دیتے رہے ، حال میں و ہ بطور ایس پی اے ٹی ایس ?سی ٹی ایف ?اے آر یو میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے۔

الوداعی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ?آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ایس پی ملک طاہر محمود کے لئے آج بہت بڑا دن ہے کہ وہ انتہائی عزت کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں، وہ انتہا ئی محنتی ، قا بل ، انتہائی ایماندار،خوش اخلاق آفیسرز رہے ہیں ،انہیں اپنے کام پر مکمل عبور حاصل رہا ، اپنے سینئرز کی جانب سے جو بھی ٹاسک ان کو سونپا گیا اس کو ہر حال میں پورا کیا،محکمہ پولیس میں ان کی خدما ت کو ہمیشہ یا د رکھا جا ئے گا ، آئی جی اسلام آباد نے ریٹا رمنٹ کے بعد محکمہ پولیس کی طر ف سے ہر ممکن تعاون کی یقینی دہا نی کر ائی، آ خر میںآئی جی اسلام آباد کی طرف سے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ تحا ئف اور یا در گا ری شیلڈز پیش کی گئیں۔