سعودی تعلیمی اداروں میں 83 ہزار سے زائد غیر ملکی ملازمت کر رہے ہیں

منگل 16 اکتوبر 2018 10:40

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ملکی تعلیمی اداروں میں 83 ہزار402 غیر ملکی کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ نے محکمہ شماریات کی جانب سے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی تعلیمی اداروں میں 83 ہزار402 غیر ملکی کام کررہے ہیں جن میں سے 48 ہزار801 مرد اور 34 ہزار601 خواتین شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کارکنان کے مذکورہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ہزاروں مقامی نوجوان بیروزگار پھر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :