ترکی مسلم اٴْمہ کی قیادت کر نے والا واحد ملک ہے، صدرِ اردوان

منگل 16 اکتوبر 2018 13:06

ترکی مسلم اٴْمہ کی قیادت کر نے والا واحد ملک ہے، صدرِ اردوان
استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک مسلم اٴْمہ کی قیادت کر نے والا واحد ملک ہے مذہبی معاملات میں با صلاحیت و لیاقت مذہبی شخصیات کو دینی معاملات میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدارتی محل میں منعقدہ مفتیوں کے 35ویں ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کو اٴْمت ِ مسلمہ میں بڑی اہمیت حاصل ہے، تاریخی سرمائے، جغرافیائی خدو حال اور مختلف عقائد کو صدیوں سے پر امن ماحول میں جاری و ساری رکھے ہوئے ہے اور یہ وہ ملک ہے جو پورے عالمِ اسلام کی قیادت کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے اور اس وقت ان تمام ترعناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کر نے کی صلاحیتوں کا مالک ہے۔ صدر اردوان نے مذہبی معاملات میں با صلاحیت و لیاقت رکھنے والی مذہبی شخصیات سے کہا کہ انہیں دینی معاملات میں آگے بڑھنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :