میانمار، دو لڑاکا جٹ طیارے گرکر تباہ، پائلٹ سمیت دو خواتین ہلاک

منگل 16 اکتوبر 2018 14:33

ینگون۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) میانمار میں خراب موسم کے باعث دو لڑاکا جٹ طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجہ میں پائلٹ اور ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔

(جاری ہے)

میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ینگون سے 5 سو کلو میٹر شمال مشرقی علاقے میں خراب موسم اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث ایک لڑاکا جٹ ٹیلی فون ٹاور سے ٹکرا کر ایک گھر پر جا گرا جس کے نتیجہ میں پائلٹ اور گھر میں موجود ایک لڑکی ہلاک ہو گئی۔

ہلاک ہونے والی لڑکی کی عمر 10 برس تھی اور وہ گھر کی چھت پر پڑھ رہی تھی۔ دوسرا واقعہ اسی علاقے میں 10 کلو میٹر کی دوری میں خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا جہاں خاتون پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے کودکر اپنی جان بچائی جبکہ جٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام نے خاتون پائلٹ کی شاندار صلاحیت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :