سابق قومی ویمن کرکٹر مرینہ اقبال نے کمنٹری باکس سنبھال لیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے ملائیشیا کے کنرارا اوول گرائونڈ میں ہوگا

منگل 16 اکتوبر 2018 18:53

سابق قومی ویمن کرکٹر مرینہ اقبال نے کمنٹری باکس سنبھال لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سابق قومی خاتون کرکٹر مرینہ اقبال کرکٹ کے بعد اب کمنٹری کے جوہر دکھائیں گی۔سابق ویمن کرکٹر مرینہ اقبال پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 18 اکتوبر سے شروع ہونے والی آئی سی سی چمپئن شپ کے دوران بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دیں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 31 سالہ مرینہ اقبال 36 ایک روزہ اور 42 ٹوئنٹی20 میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی چمپئن شپ میں 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے ملائیشیا کے کنرارا اوول گرائونڈ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :