آل بلوچستان فٹ بال چمپئن شپ :گوادر پورٹ اتھارٹی اورڈی ایف اے گوادر نے فائنل رائونڈ میں جگہ بنا لی

منگل 16 اکتوبر 2018 18:53

آل بلوچستان فٹ بال چمپئن شپ :گوادر پورٹ اتھارٹی اورڈی ایف اے گوادر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) بلوچستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹپال اینڈ ٹک کے باہمی تعاون سے جاری "آل بلوچستان فٹ بال چمپئن شپ"میں گوادر پورٹ اتھارٹی اور DFAگوادر نے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ،کھیلے گئے پہلے میچ میں گوادر پورٹ اتھارٹی نے مد مقابل تربت سٹی کو 3-0سے شکست دیدی فاتح کلب کی جانب سے نفیس ،واجد اور نسیم نے گول اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٖسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گوادر کی ٹیم نے مد مقابل جنونی کلب کو 2-0سے مات دیکر فائند رائونڈ میں جگہ بنالی فاتح کلب کی جانب سے عمران اور شاہنواز نے گول اسکور کئے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی اسپورٹس آفیسر گوادر پورٹ اتھارٹی منیر کولاچی کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اسحاق عثمان بلوچ اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :