فیصل آباد،مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنیوالا دکاندار گرفتار ، دکان سیل

منگل 16 اکتوبر 2018 20:11

فیصل آباد،مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنیوالا دکاندار گرفتار ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنیوالا دکاندار گرفتار ، دکان سیل ، تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ نیا بازار میں صدام شاہ مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کر تا تھا ، لوگ اس سے گوشت خرید کر مقامی دیہات میں فروخت کر تے تھے ، فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے چھاپہ مار کر پانچ من مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر کے دکاندار کو گرفتار کر لیا جبکہ دکان کو سیل کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔