دُبئی:پاکستانی نوجوان نے ہم وطن کا کان چبا ڈالا

دونوں کے درمیان رقم کے معاملے پر ہاتھا پائی ہوئی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 17 اکتوبر 2018 12:11

دُبئی:پاکستانی نوجوان نے ہم وطن کا کان چبا ڈالا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر2018ء) پولیس نے ایک پاکستانی نوجوان کو اپنے ہم وطن کا لفظی تکرار کے بعد جھگڑے کے دوران کان چبا ڈالا، جس کے باعث متاثرہ شخص کا کان بہت زیادہ زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ پاکستانی نوجوان وِزٹ ویزے پر دُبئی آیا تھا۔ اُس کا متاثرہ نوجوان کے ساتھ کوئی کاروباری معاملہ طے پایا تھا ، جس کے تحت وہ ایڈورٹائزنگ بورڈ نصب کرتا تھا۔

یہ واقعہ 4 جُون 2018ء کو نائف کے علاقہ میں پیش آیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق پاکستانی ملزم کا اپنے ہم وطن نوجوان کے ساتھ کسی بات پر بحث و تکرار ہوئی تھی، جو پھر ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ اسی دوران ملزم نے 22سالہ نوجوان کا کان چبا ڈالا جس کے باعث اُس کے کان سے بُری طرح خون رسنے لگا۔ متاثرہ نوجوان کا ملزم سے ایک گاہک کے لیے ایڈورٹائزنگ بورڈ نصب کرنے کا معاہدہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

گاہک نے اس کام کے لیے پانچ سو اماراتی درہم پہلے ادا کیے جبکہ باقی رقم کام مکمل ہونے کے بعد ادا کی جانی تھی۔ متاثرہ نوجوان کے مطابق اُس نے گاہک کی دُکان کے آگے بورڈ نصب کر دیا اور واپس گھر چلا گیا۔ بعد میں ملزم نے مجھ سے اس کام کے پیسے طلب کیے تو میں نے اُسے بتایا کہ مجھے گاہک نے مزید کوئی پیسے ادا نہیں کیے۔ اُس کا خیال تھا کہ میں اُس سے جھوٹ بول رہا ہوں اور اُس نے مجھے بُرے کلمات سے نوازنا شروع کر دیا۔

جس پر میں مشتعل ہو گیا اور اپنا بُوٹ اُٹھا کر اُس کے سر پر دے مارا اور پھر اُسکے بازو پر کاٹ لیا۔ جوابی حملے میں ملزم نے میرا کان کاٹ لیا جس کااُوپروالا حصّہ ضائع ہو گیا۔‘‘ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق ملزم کا کان بُری طرح زخمی ہوا تھا اور اس سے بہت زیادہ خون بھی بہا تھا۔ کئی دِن تک اُس کا علاج چلتا رہا جس پر متاثرہ شخص کا اچھا خاصا خرچہ آ گیا۔ اس مقدمے کا فیصلہ 29 اکتوبر 2018ء کو سُنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :