جاپان کی وزارت ماحولیات نے پلاسٹک کا کچرا ٹھکانے لگانے پر غور شروع کر دیا

بوتلوں اور ایک ہی بار استعمال ہو نے والے اسٹراز جیسے کچرے کی مقدار میں بھی 2030ء تک 25 فیصد کمی کی منصوبہ بندی

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء)جاپان کی وزارت ماحولیات نے پلاسٹک کا کچرا ٹھکانے لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت ماحول نے دکانداروں کو پابند کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاہکوں سے پلاسٹک بیگز کی قیمت وصول کیا کریں تاکہ لوگوں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال اور انہیں طلب کرنے کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزارت ماحولیات پلاسٹک سے بنی دیگر مصنوعات مثلاً بوتلوں، اور ایک ہی بار استعمال ہو نے والے اسٹراز جیسے کچرے کی مقدار میں بھی 2030ء تک 25 فیصد کمی کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر ہی ہے۔