تھر کے 1لاکھ 2ہزار 7 متاثرہ خاندان میں گندم تقسیم کر چکے ہیں،ڈپٹی کمشنر تھرپارکر

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد آصف جمیل نے کہا ہے کہ تھر کے 1لاکھ 2ہزار 7 متاثرہ خاندان میں گندم تقسیم کر چکے ہیں اور کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تعلقہ سطح پر قائم کردہ سینٹروں سے روزانہ کی بنیاد پر متاثرین میں گندم کی تقسیم کا کام صاف و شفاف طریقے سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے تھر کی صورتحال کے پیش نظر ایک لیٹر جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور متعلقہ افسران کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی افسر بغیر کسی اجازت کے ہیڈ کواٹر چھوڑے گا تو سروس ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کے لئے اعلیٰ حکام کو لکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :