آل بلوچستان ٹپال اینڈ ٹک فٹ بال چمپئن شپ اختتامی مراحل میں داخل

گووادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن مکران کے زیر اہتمام آل بلوچستان ٹپال اینڈ ٹک فٹ بال چمپئن شپ میں فائنل رائونڈ کا آغاز ہوگیا پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں گوادر پورٹ اتھارٹی کی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مد مقابل پسنی کلب کو 2-1سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گوادر کی ٹیم نے مضبوط حریف حب سٹی کو 3-1سے مات دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا میچ سے قبل پر مہمان خصوصی میر ارشد کلمتی نے گیند کو رسمی کک لگا کر چمپئن شپ کے فائنل رائونڈ کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اسحاق عثمان بلوچ اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :