بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل کامران فاروق انصاری کو جوائنٹ سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ڈویژن تعینات کر دیا گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 01:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل کامران فاروق انصاری کو جوائنٹ سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان کے مطابق گریڈ 19 میں سیکرٹریٹ گروپ کے آفیسر کامران فاروق انصاری کو سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی دفعہ 10 کے تحت میری ٹائم افیئرز ڈویژن میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔