اسکر دو ،ْتفریحی مقام دیوسائی میں پڑنے والی برفباری کے بعد اسکردو اور استور کا زمینی رابطہ منقطع ،ْ

پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع برفباری کے بعد تفریحی مقام پر سوئیڈن کے ایک سیاح اور 9 مقامی افراد تین روز سے پھنسے ہوئے ہیں ،ْایس ایس پی مانسہرہ کی گفتگو

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:19

اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) تفریحی مقام دیوسائی میں گزشتہ دو روز کے دوران پڑنے والی برفباری کے بعد اسکردو اور استور کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جہاں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ایس ایس پی مانسہرہ راجا مرزا حسن کے مطابق برفباری کے بعد تفریحی مقام پر سوئیڈن کے ایک سیاح اور 9 مقامی افراد تین روز سے پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے وہاں پھنسنے والوں میں 4 مقامی سیاح اور محکمہ وائلڈ لائف کے 5 اہلکار شامل ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عمران جدون کا کہنا ہے کہ ناران سے لولو سر جھیل تک برف کی صفائی کا کام جاری ہے اور علاقہ بڑبھوئی تک تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی مانسہرہ کے مطابق ناران اور بٹہ کنڈی میں پھنسے تمام سیاحوں کو باحفاطت نکال لیا گیا جب کہ لولو سر جھیل تک سڑک کو برف ہٹا کر شام تک کھول دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ناران میں سیاحوں کی آمد پر کوئی پابندی نہیں، لو لو سر جھیل سے بابو سرٹاپ تک سڑک کھولنا ممکن نہیں تاہم سیاح ناران لولو سر جھیل تک جا سکتے ہیں، جب تک ہوٹلز کھلے ہیں پولیس اور انتظامیہ ناران میں موجود رہے گی۔

متعلقہ عنوان :