دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ وزرائے توانائی کا اجلاس ،ْ

عالمی توانائی کی اصلاحات کے فورم میں توانائی تعاون کے شراکت دار کے تعلقات کے قیام پر اتفاق متعلقہ ممالک 2019 میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق توانائی تعاون کے شراکت دار کے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرینگے ،ْ مشترکہ اعلامیہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق توانائی کے تعاون کے شراکت دارکے تعلقات کے قیام سے عالمی توانائی تعاون کے لیے مزید نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ،ْعمر ایوب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:54

دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ وزرائے توانائی کا اجلاس ،ْ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ وزرائے توانائی کے اجلاس اور بین الاقوامی توانائی کی اصلاحات کے فورم میں توانائی تعاون کے شراکت دار کے تعلقات کے قیام پر اتفاق کیا ہے ۔گزشتہ روز دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ وزرائے توانائی کا اجلاس اور بین الاقوامی توانائی کی اصلاحات کا فورم اٹھارہ تاریخ کو چین کے شہر سو چو میں منعقد ہوا۔

چین ،ترکی ،پاکستان سمیت اٹھارہ ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ توانائی تعاون کے شراکت دار کے تعلقات کی مشترکہ تشکیل پر اتفاق ہوا اور ایک کھلے اور باہمی مفادات کے تعاون کا پلیٹ فارم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق متعلقہ ممالک دو ہزار انیس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق توانائی تعاون کے شراکت دار کے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

چین کی قومی ترقی و اصلاحات کی کمیشن کے نائب ڈائریکٹر لیان وے لیانگ نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق توانائی کے تعاون میں ماحول دوست توانائی کے استعمال کو ترجیح دی جائیگی۔پاکستان کے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق توانائی کے تعاون کے شراکت دارکے تعلقات کے قیام سے عالمی توانائی تعاون کے لیے مزید نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :