چیئرمین نیب نے "پارک انکلیو" رہائشی منصوبہ کو بروقت پایہ تکمیل نہ پہنچانے اور پلاٹ الاٹ نہ کرنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا

سی ڈی اے نے مبینہ طور پر حقائق کے بر عکس منصوبے کی تشہیرپر کروڑوں روپے خرچ کئے عوام سے تقریباًً15ارب روپے سے زائد وصول کرنے کے 8سال بعد بھی ابھی تک منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:29

چیئرمین نیب نے "پارک انکلیو" رہائشی منصوبہ کو بروقت پایہ تکمیل نہ پہنچانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سی ڈی اے کی طرف سے 2011 ؁ میں شروع کئے گئی- "پارک انکلیو" رہائشی منصوبہ کو بروقت پایہ تکمیل نہ پہنچانے اور عوام خصوصاًً سمندر پار پاکستانیوں کی اربوں روپے کی رقوم وصول کرنے کے باوجودپلاٹ الاٹ نہ کرنے کی شکایت کانوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کا منصوبہ "پارک انکلیو" 2011 میں شروع ہوا جس کی اس وقت زمین پوری نہیں تھی۔ سی ڈی اے نے مبینہ طور پر حقائق کے بر عکس نہ صرف منصوبہ کی تشہیرپر کروڑوں روپے خرچ کئے بلکہ عوام سے تقریباًً15ارب روپے سے زائد وصول کرنے کے 8سال بعد بھی ابھی تک منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا جو کہ سرکاری ادارے کی طرف سے عوام کے ساتھ سنگین مذاق اورسی ڈی اے افسران کے اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :