ملک کے پسماندہ طبقات کی بحالی اور ان کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی لانے کے جذبے کے ساتھ پاکستان بیت المال میں آیا ہوں،
ادارے کو بہتر اور فعال بنانے کی جو اہم ذمہ داری سونپی ہے اسے اپنا مذہبی اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کروں گا ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کی ادارے کے ملازمین کے ساتھ گفتگو
جمعرات 18 اکتوبر 2018 19:42
(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ اپنی تمام تر صلاحیتیں اور کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے اپنے قائد عمران خان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے دن رات ایک کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے غریب افراد کا معیار زندگی بلند کرنے کی جدو جہد میں مصروف عمل ہے اور اس عظیم جدوجہد میں پاکستان بیت المال کے کردار کو مثالی بنانے کے لیے پر عزم ہوں۔ عون عباس بپّی نے ملازمین کے تمام حل طلب مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ادارے کے ملازمین اور افسران ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے میرے سا تھ مل کردن رات محنت کریں گے ۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ عنقریب سماجی تحفظ کے میدان میں پاکستان بیت المال کا شمار دنیا کے بہترین اورمعتبر اداروں میں ہوگا۔انھوں نے حکومت کی کلین اینڈ گرین پاکستان سکیم کے تحت ایف ۔نائن پارک میں پودا لگایا اور بعد ازاں بیت المال کے تحت چلنے والے پاکستان سویٹ ہوم کا بھی دورہ کیا اور یہاں قیام پذیر یتیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور دوپہر کا کھانا ان کے ساتھ کھایا۔ یاد رہے کہ عون عباس بپی نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کا عہدہ اعزازی طور پر قبول کیا ہے اورانہوں نے ادارے سے کسی قسم کی مراعات نہ لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
-
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مئی کو شرانگیزواقعات ، توڑ پھوڑ اور حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
ج*بیٹی کو ناجائز قرار دیکر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.