پشاور ریڈ اور ماری پٹرولیم کی ٹیمیں پشاور ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:30

پشاور ریڈ اور ماری پٹرولیم کی ٹیمیں پشاور ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پشاور ریڈ اور ماری پٹرولیم کی ٹیمیں پشاور ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پشاور ریڈ نے پشاور گرین کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی اس موقع پر سکواش لیجنڈ قمرزمان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ‘سیکرٹری جنرل حاجی ہدایت اللہ خان‘ سابق اولمپئن منظور الحسن ‘انٹرنیشنل کوچز سید ضیاء الرحمان بنوری‘یاسر اسلام‘ماسٹر خان ‘منظور خان‘سعید شاہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘گزشتہ روز ہونیوالے میچ کا آغاز تیزی سے ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملے کئے پشاور ریڈ کی طرف سے امجد جونیئر نے انیسویں منٹ میں گول کرکے میچ برابر کیا ‘ پچیسویں منٹ میں امجد جونیئر نے دوسرا گول سکور کیا ‘انتیسویں منٹ میں شاہ فہد نے گول کیا ‘پینتیسویں منٹ میں امجد جونیئر نے تیسرا گول کیا ‘اکتالیسویں منٹ میں زاہد اور 51 ویں منٹ میں سمیع نے گول سکور کیا‘پشاور گرین کی طرف سے تیرہویںمنٹ میں جبران ‘48 ویں منٹ میں اعجاز خان اور 53 ویں منٹ میں عبدالوہاب نے گول سکور کیا‘دوسرے میچ میں ماری پٹرولیم کی ٹیم نے پی اے ایف کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا‘فائنل آج سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :