شجر کاری فضائی آلودگی کے خاتمے، زمین کی خوبصورتی اور اقتصادی فوائد کے علاوہ باعث اجر و ثواب بھی ہے۔ ڈاکٹر اجمل خان
جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:06
(جاری ہے)
اس موقع پر رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری،چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹرمحمد عارف خان ساقی اور کلیہ معارف اسلامیہ کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر اجمل خان نے مزید کہا کہ ایک صحت مند اور ماحول دوست معاشرے کے قیام کے لئے ہم سب پر یہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور شجرکاری مہم کی سرگرمیوں میں حصہ لیں، اس کا فائدہ نہ صرف ہمیں بلکہ ہمارے آنے والی نسلوں کوہوگا، صاف ستھرا اورآلودگی سے پاک ماحول صحت انسانی کے لئے وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔ رئیس کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد احمدقادری نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ملکی ماحولیاتی نظام کے لئے ضروری ہے بلکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات زائل کرنے کے لئے بھی ناگزیر ہے۔ ملک بھر میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے درختوں کے بے دریغ کٹاو سے موسمیاتی و جغرافیائی تبدیلیاں نمو دار ہورہی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت درختوں کے کٹاو پر سخت پابندیاں عائد کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین شعبہ علوم اسلامی ڈاکٹرمحمد عارف خان ساقی نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شجری کاری کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مہم شعبہ ہذا کے طلبہ نے اپنے شعبہ اور جامعہ کی خوبصورتی کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر تعلیم کے حکم پر عمرکوٹ ضلع کے 120 گھوسٹ اساتذہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے
-
عید الاضحی سے قبل مویشیوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کئے جانے کا امکان
-
کوٹ ادو،ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق، وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
-
کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
-
پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے‘مریم نوازشریف
-
بی آئی ایس پی کے آفیشل نمبر '8171' کے علاوہ کسی اورنمبر سے موصول ہونے والے پیغامات پربھروسہ نہ کریں، روبینہ خالد
-
مثبت معاشی اعشاریئے پاکستان کیلئے بہترمستقبل کی نوید ہیں، مریم نواز
-
پارٹی سیکریٹریٹ توڑنے سے عوامی حمایت کم نہیں ہوگی ، حلیم عادل شیخ
-
10 سال سے یاسین ملک کو نہیں دیکھا،مشعال ملک کا ملاقات کا مطالبہ
-
چوہدری شافع حسین سے ایکو سولر کمپنی آف چائنا کے وفد کی ملاقات، سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
بھارتی سمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، گرفتار کرلیا گیا
-
تندور مالکان نے 15 روپے سے کم روٹی فروخت کرنے سے انکار کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.