Live Updates

کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل

سول حکومت 40 ارب میں چلتی ہے، آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری آئے گی،سابق وفاقی وزیرخزانہ

ہفتہ 25 مئی 2024 23:07

کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا، مفتاح اسماعیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کرپشن کم ہونے سے پاکستان امیر نہیں ہوجائے گا۔ آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری آئے گی۔کراچی میں حبیبین ڈائیلاگ سیمینار میں تبادلہ خیال کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے پاس نہ جانا اسد عمر کی غلطی تھی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اسحاق ڈار کو وزیر بننے کا شوق تھا، میاں صاحب نے کہا پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھے گی، شہباز شریف کچھ بھی نہ بول سکے۔انہوں نے کہا کہ سول حکومت 40 ارب میں چلتی ہے، آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری آئے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی میں جمہوری جذبہ نہیں ہے، عمران خان کو اشارہ ملے گا تو پھر سے ساتھ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو آپ کو لائے گا وہ آپ کو نکالے گا، ہمیں وزارتیں مل سکتی تھیں، لیکن ہم ووٹوں سے آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات