سوڈان کے پہلے نائب صدر جنرل بکر حسن صالح کا خرطوم میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی کا دورہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:47

خرطوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سوڈان کے پہلے نائب صدر جنرل بکر حسن صالح نے خرطوم میں امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سعودی سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقدہ خرطوم میں جاری چودواں کتابی میلے میں سوڈان کے پہلے نائب صدر کے علاوہ سوڈان میں سعودی سفیر علی بن حسن بن جعفر اور سعودی سفارت خانے کے کلچرل ا تاشی نے شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے سوڈان کے نائب صدر کا یونیورسٹی دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سوڈان کے نائب صدر کی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہوئے اس دورہ کو منفرد قرار دیا اور سوڈان اور سعودیہ کے مشترکہ تعاون کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :