مجھے نواز الدین صدیقی کے سامنے کپڑے اتارنے کا کہا گیا

فلم بابو موشی بندوق باز کے ہدایت کار کشن نانڈے نے ان سے کہا کہ وہ نوازالدین صدیقی کے سامنے ایک سین شوٹ کروانے کے لیے اپنی ساڑھی اتاردیں: چترگندا سنگھ

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:57

مجھے نواز الدین صدیقی کے سامنے کپڑے اتارنے کا کہا گیا
ممبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 اکتوبر 2018ء) چترگندا سنگھ کا کہنا ہے کہ مجھے نواز الدین صدیقی کے سامنے کپڑے اتارنے کا کہا گیا، فلم ‘بابو موشی بندوق باز’ کے ہدایت کار کشن نانڈے نے ان سے کہا کہ وہ نوازالدین صدیقی کے سامنے ایک سین شوٹ کروانے کے لیے اپنی ساڑھی اتاردیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ چترگندا سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بابو موشی بندوق باز’ کی شوٹنگ کے دوران قابل اعتراض سین شوٹ کروانے کے لیے کہا گیا۔

چترگندا سنگھ کے مطابق فلم کے ہدایت کار کشن نانڈے نے ان سے کہا کہ وہ اداکار نوازالدین صدیقی کے سامنے ایک سین شوٹ کروانے کے لیے اپنی ساڑھی اتاردیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ہدایت کار نے یہ مطالبہ اس وقت کیا جب فلم کی کافی شوٹنگ مکمل ہوچکی تھی۔

(جاری ہے)

چترگندا سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اس طرح کا سین شوٹ کروانے کے لیے کہنے کے بعد بھی نوازالدین صدیقی نے ان کی حمایت نہیں کی۔

نامناسب سین شوٹ کروانے کے مطالبے کا سننے کے باوجود نوازالدین صدیقی نے ان کے حق میں بات نہیں کی۔ واضح رہے کہ چترگندا سنگھ نے نوازالدین صدیقی کے ساتھ رومانوی مناظر شوٹ کروانے سے انکار کیا تھا جس کے بعد انہیں مذکورہ فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا تھا۔ اب چترگندا سنگھ کا کہنا ہے کہ ان سے ہدایت کار نے اضافی نیم عریاں سین شوٹ کروانے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے انکار کیا تھا۔ چترگندا سنگھ کے انکار کے بعد اسی فلم میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ نئی اداکارہ بدیتا بیگ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :