خام تیل کے ایشیائی مارکیٹ کے لئے عالمی نرخوں میں جمعہ کو مزید اضافہ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:36

خام تیل کے ایشیائی مارکیٹ کے لئے عالمی نرخوں میں جمعہ کو مزید اضافہ
سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) خام تیل کے ایشیائی مارکیٹ کے لئے عالمی نرخوں میں جمعہ کو مزید اضافہ ہوا ہے ،تاہم ابھی ان کے نرخ مارکیٹ میں پائی جانے والی بے یقینی کے باعث بدستور غیر مستحکم ہیں۔

(جاری ہے)

سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی نومبر کے لئے سپلائی 22 سینٹ اضافہ کے ساتھ 79.51 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی19 سینٹ اخافے کے ساتھ 68.84 ڈالر فی بیرل طے پائی۔گذشتہ دنوں کے دوران برنٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت میں1.1 فیصد اور امریکی کروڈ کے نرخ 3.5 فیصد کم ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :