بڑی اننگز کھیلنا چاہوں تو کچھ فیصلے اچانک میرے خلاف جاتے ہیں ،ْ بابراعظم

ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر آئوٹ ہونے پر کسی دباؤ کا شکار نہیں تھا ،ْ گفتگو

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:01

بڑی اننگز کھیلنا چاہوں تو کچھ فیصلے اچانک میرے خلاف جاتے ہیں ،ْ بابراعظم
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ کچھ فیصلے اچانک ان کے خلاف چلے جاتے ہیں اور پھر ایسا ہوا ان کی سنچری نہ بن سکی۔ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن پیڑ سڈل کی گیند پر 99 رنز پر آؤٹ ہونے والے بابر اعظم نے بتایا کہ جب وہ کوئی بڑی اننگز کھیلنا چاہتے ہیں تو اچانک کچھ فیصلے ان کے خلاف چلے جاتے ہیں اور اور ایسا ہی شیخ زید اسٹیڈیم میں ہوا جب وہ اولین سنچری سے ایک رن پہلے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے کہا کہ ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر پر آوٹ ہونے پر وہ کسی دباؤ کا شکار نہیں تھے، ٹیم کی منصوبہ بندی تھی کہ نیتھن لیون کو نکل کر کھیلنا ہے اور انہوں نے وہی کیا کیونکہ وہ ٹیم کی منصوبہ بندی کے مطابق ہی کھیلتے ہیں۔بلے باز کے مطابق بطور پیشہ ورانہ کھلاڑی انہیں ہر طرح کی صورت حال میں صرف مثبت انداز کے ساتھ کھیلنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ایک سوال کے جواب پر کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پر اعتماد بیٹنگ اور بڑی اننگز ان کے اس فارمیٹ میں کھیلنے پر سوال اٹھا رہی ہے، بابر اعظم نے کہا کہ وہ ایسا نہیں سوچتے، وہ ڈیڑھ ماہ سے یواے ای کی گرم کنڈیشنڈ میں کھیل رہے ہیں، یہ ان کا ہوم گراونڈ ہے، اور یہاں کھیلنا اب معمول کی بات ہے۔

متعلقہ عنوان :