آسڑیلوی کپتان نے بھی محمد عباس کو ورلڈ کلاس بولر قرار دیدیا

عباس ایسا فاسٹ بولر ہے جو وکٹوں کے درمیان گیند کروا کر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، ٹًم پین

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:00

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کو ورلڈ کلاس بولر قرار دیدیا۔آسڑیلیا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں محمد عباس نے چار اننگز میں 17 وکٹیں لے کر کینگروز کی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی۔جنوبی افریقی اسپیڈ اسٹار ڈیل اسٹین نے محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بولر قرار دیا جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پیش گوئی کی کہ محمد عباس بہت آگے جائیگا۔

سابق انگلش بلے باز مائیکل وان اور سابق ساؤتھ افریقن کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی محمد عباس کی کارکردگی کی تعریف کی۔عباس کی غیر معمولی بولنگ کے دنیا بھر میں چرچے ہیں اور اب آسڑیلوی ٹیم کے قائد ٹم پین بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

تسمانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹم پین کے مطابق محمد عباس نے بہت متاثر کیا، یاسر شاہ نے بھی عمدہ بولنگ کی تاہم عباس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

ٹم پین نے کہا کہ عباس کی کامیابی کا بڑا راز اٴْن کی لائن اور لینتھ ہے، وہ ایک ایسا فاسٹ بولر ہے جو وکٹوں کے درمیان گیند کروا کر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔عثمان خواجہ کے سوال پر آسڑیلوی قائد کا کہنا تھا کہ چار سے پانچ ہفتے بائیں ہاتھ کے بیٹس مین کی کرکٹ کے میدان میں حاضری ممکن نہیں لگتی۔

متعلقہ عنوان :