وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں بدعنوانیوں کے معاملے کا نوٹس

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:30

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں بدعنوانیوں کے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس سلسلے میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایٹا ٹیسٹ کے نتائج میں غلطیوں کے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا اور تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ معاملے کی حقیقت پسندانہ رپورٹ پیش کرے جس میں ذمہ داروں کا واضح تعین ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ حق دار کو حق کی فراہمی یقینی ہونی چاہئے ۔ ایٹا کے تحت ٹیسٹ سے متعلق والدین اور بچوں کی شکایات قابل توجہ اور نہایت تشویش کا باعث ہیں حکومت شفافیت اور حق دار کو حق کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں کریگی۔ غلطیوں اور غفلت کے مرتکب عناصر کی نشاندہی ہونی چاہئے اور آئندہ کیلئے کمزوریوں سے پاک اور شفاف طریق کار کے تحت امتحانات کا انعقاد اور نتائج کا اجراء یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :