دسویں چیئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئین شپ کا اسلام آباد کا دوسرا دن

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) اسلام آباد مارگلہ گرین گالف کلب میںکھیلی جانے وا لی دسویں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوپن گالف چیمپئین شپ کے دوسرے روز اسلام آباد کلب کے محمد منیر نے پروفیشنلز کیٹیگری میں برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا رائونڈ 65 سکور پر ختم کیا اور وہ 6 انڈر پار کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ مشہور گالفر شبیر اقبال 3 انڈر پار کے ساتھ ان سے تین اسٹروکس کی دوری پر ہیں۔ وصال خان ، محمد نعیم ، یاسر رشید، محمد سہیل اور ذوالفقار علی 2 انڈر پار کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

متعلقہ عنوان :