سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں حکومت کی ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس میں حکومت کی ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اے رحمن ملک کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے، سی ڈی اے کی تنظیمی ہیئت، امور اور کام کے بارے میں بھی بریفنگ دیں گے۔