شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی انٹیلی جنس کے 3 اعلی عہدیداروں کو سبکدوش کردیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:20

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی انٹیلی جنس کے 3 اعلی عہدیداروں کو سبکدوش ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی انٹیلی جنس کے 3 اعلی عہدیداروں کو سبکدوش کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ عوامی مصلحت کے تحت انٹیلی کے نائب سربراہ برائے خفیہ معلومات جنرل محمد بن صالح الرمیح، انٹیلی جنس کے نائب سربراہ برائے ہیومن ریسورسز جنرل عبد اللہ الشایع اور انٹیلی جنس میں سلامتی کے شعبے کے سربراہ جنرل رشاد بن حامد المحمادی کو سبکدوش کیا جارہاہے۔

سعودی محکمہ خفیہ کے نائب سربراہ احمد عسیری کو منصب سے سبکدوش کردیا گیا۔ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایوان شاہی سے جاری ہونے والے فرمان میں کہا گیا کہ سعودی انٹیلی جنس کے نائب سربراہ احمد عسیری کو سبکدوش کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :