جاپان اور بھارت پہلی مشترکہ فوجی مشقیں رواں ماہ شروع کریں گے

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:30

جاپان اور بھارت پہلی مشترکہ فوجی مشقیں رواں ماہ شروع کریں گے
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) جاپان کی برّی سیلف ڈیفنس فورس (جی ایس ڈی ایف) اور بھارتی فوج اپنی پہلی مشترکہ مشقوں کا آغاز رواں ماہ کریں گی۔جی ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے تقریباً 30 تیس اہلکار 27 اکتوبر سے 18 نومبر تک ایک بھارتی مرکز میں مشقیں کریں گے۔وہ انسدادِ دہشت گردی کے آپریشن، گھریلو ساختہ بموں سے نمٹنے اور یرغمالیوں کو چھڑانے کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ مشقیں گزشتہ سال ستمبر میں منعقدہ جاپان بھارت سربراہ اجلاس میںہونے والے اتفاق کی بنیاد پر ہو رہی ہیں۔ ان کا مقصد چین کی جارحانہ بحری سرگرمیوں کے تناظر میں دونوں ملکوں کے تعاون کو نمایاں کرنا ہے۔جی ایس ڈی ایف کے یونٹس کو اب اپنے دیرینہ سلامتی شراکت دار امریکا کے علاوہ بھی دیگر ممالک کے دستوں کے ساتھ تربیت کے بڑھ چڑھ کر مواقع مل رہے ہیں۔رواں ماہ کے اوائل ہی میں اس نے جاپان میں برطانوی آرمی کے ساتھ پہلی مشقیں کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :